اس کی شہرت اور خوش قسمتی ستر اور اسی کی دہائی میں اتنی مشہور تھی کہ شہزادے اور شہزادیاں اس کے ساتھ ایک کپ کافی پینا اعزاز سمجھتے تھے۔
وہ کینیا میں اپنے وسیع و
عریض گھر میں تعطیلات پر تھے۔ اس کی چھوٹی بیٹی آئس کریم اور چاکلیٹ چاہتی تھی۔
انہوں نے اپنے 747 نامی جہاز کو عملہ کے ساتھ پیرس بھیج دیا ، جہاں سے اس نے آئس
کریم خریدی اور اسی دن جنیوا سے چاکلیٹ لیکر کینیا واپس آیا۔
اس کا ایک دن میں دس ملین
ڈالز کا خرچہ ہوتا تھا
لندن ، پیرس ، نیویارک
اور سڈنی سمیت دنیا کے 12 مہنگے ترین شہروں میں اس کے پاس لگژری محلات تھے۔
وہ عربی گھوڑوں کا شوق رکتا
تھا اور دنیا کے بہت سے ممالک میں اس کے خصوصی اصطبل تھے۔
اس کی طلاق آج تک دنیا کی
سب سے مہنگی طلاق سمجھی جاتی ہے ، جب اس نے 875ملین ڈالرز اپنی بیوی کے منہ پہ
مارکر طلاق دی تھی۔
اس ملکیت میں اس وقت کی ایک
سب سے بڑی یاٹ تھی ، جو بادشاہوں کے پاس بھی نہیں تھی۔
یاٹ کے پاس عملے کے ساتھ
چار ہیلی کاپٹر تھے اور 610 عملہ ہر وقت تیار رہتا تھا ۔ برونائی کے سلطان نے بعد
میں وہ یاٹ خریدی تھی اور ان کے ذریعے ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس پہنچی تھی ، جس نے اسے 29
ملین ڈالر میں خریدا تھا۔
اس یاٹ پر ہالی ووڈ کی
بہت سی مشہور فلموں کی شوٹنگ ہوئی ، جس میں جیمز بانڈ سیریز بھی شامل ہے۔
اپنی پچیسویں سالگرہ کے
موقع پر ، اس نے ہسپانوی ساحل پر دنیا کی سب سے مہنگی پارٹی کی میزبانی کی ، جس
میں دنیا بھر سے 400 مشہور شخصیات پانچ دن تک تفریح کرتے
رہے۔
اس نے امریکی صدر رچرڈ
نکسن کی بیٹی کی ایک مسکراہٹ کے 60 ہزار پاؤنڈ کے ہار قربان کردیے۔
وہ اسلحہ کا ایک بڑا
سوداگر تھا اور اس نے 20 ارب ڈالر میں سعودی عرب اور برطانیہ سمیت ممالک کے درمیان
اسلحہ کے سودے بازی کی۔
شراب اور شباب اس کی
کمزوری تھی اور شادی میں 4 جائز اور 8
ناجائز بیویاں تھیں۔
اسے یتیموں پر شفقت، بیواؤں
کی دیکھ بھال ، سیلابوں اور زلزلوں میں غریبوں کی مدد کرنے سے بڑی چڑ تھی ۔ وہ یہ
کہتے ہوئے مشہور تھا کہ آدم علیہ السلام اپنے
اولاد کی کفالت مجھے نہیں سونپی تھی۔
1980 کی
دہائی میں اس کے اثاثوں میں 40 ارب ڈالرز تھے۔
پھر آہستہ آہستہ اللہ
تعالٰی نے اپنی رسی کھینچنا شروع کی، اور اس کا تنزلی کی طرف سفر شروع ہوا، اربوں
ڈالر کے اس کے ہیرے سمندر میں ڈوب گئے ، کاروبار خسارے میں چلنے لگا ، قرض بڑھتا گیا۔
اثاثے فروخت ہوئے ، اس کے دوست ، اس کے پیارے پیٹھ پھیر گئے۔ وہ ایک طویل عرصے تک
گمنامی کے کھاسے میں چلا گیا ، کسی کو پتہ ہی نہیں تھا کہ کہاں ہے۔
پھر ایک دن اس کی ملاقات
لندن میں ایک سعودی بزنس مین سے ہوئی ، اس کی حالت خراب ہوگئی تھی۔ اس نے تاجر کو
بتایا کہ گھر جانا چاہتا ہے لیکن اس کے پاس ٹکٹ نہیں ۔ سعودی تاجر نے اکانومی کلاس
کا ٹکٹ خریدا اور اسے دیا اور یہ جملہ کہا۔
اوہ عدنان! اللہ تعالٰی
نے غریبوں اور مسکینوں پر مال خرچ کرنے اور صدقہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ ٹکٹ بھی صدقہ
ہے۔
اس وقت کا یہ اتنا امیر آدمی صدقہ میں دی ہوئی ٹکٹ پر عام مسافروں کے ساتھ جہاز میں جدہ پہنچا۔
عرب نژاد تاجر کا نام
عدنان خاشقجی تھا۔ وہ ترک نژاد عرب تھا۔ وہ مکہ میں پیدا ہوا تھا۔ اس کے والد ایک
شاہی طبیب تھے۔ وہ جمال خاشقجی کا ماموں تھا ، ترکی میں قتل ہونے والا صحافی۔ 2017
میں ان کا انتقال ہوگیا۔
0 Comments
Please do not enter any spam link in the comments box