Ticker

6/recent/ticker-posts

زنا ایک ادھار ہے جس کو آپ نے چکانا ہوگا

زنا ایک ادھار ہے جس کو آپ نے چکانا کرنا ہوگا

 یہ کہانی حقیقت پر مبنی واقعات پر لکھی گئی ہے لیکن اصل کہانی کو راز میں رکھنے کے لئے اس کہانی میں نام فرضی رکھے گئے ہیں امید ہے آپ کو پسند آئے گی ۔

کسی گاؤں میں  انور نام کا ایک کا لڑکا تھا جوکہ اپنے والدین کا اکلوتا اور لاڈلا بیٹا تھا ۔ انور کا والد کھیتی باڑی کرتا تھا لیکن اپنے بیٹے کی ہر خواہش پوری کرتا اور  اس کے ہر ناز و نخرے پورے کرنے کی کوشش کرتا ۔

گھر والوں کی طرف سے لاڈ پیار کی وجہ سے انور بہت بگڑ گیا اور لڑائی جھگڑے کرنے لگا اور جوانی کے روپ چڑہنے کے بعد گاؤں کی لڑکیوں کو بھی چھیڑنے لگا ۔ جس کی وجہ سے گاؤں کے لوگ انور سے کافی تنگ آ گئے اور انور کے والدین سے شکایت کی، لیکن اس کے والدین نے انور کو سمجھانے کے بجائے لوگوں سے لڑنا شروع کیا ۔ جس وجہ سے گاؤں کے لوگ کافی پریشان ہوئےلیکن بدنامی کی وجہ سے گاؤں سے باہر یا پولیس کو شکایت کرنے سے باز رہے ۔

وقت گزرنے کے ساتھہ جب انور کی شادی کا وقت آیا تو رشتیداروں میں سے اس کی پسند سے شادی کروادی گئی لیکن اس کے مزاج میں کوئی فرق نہیں آیا، حتہ کہ بیوی کے منع کرنے پر اس کو نظر انداز کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے اوپر تشدد کرتا رہا ۔ انور کی والدہ بھی اس کے ساتھ ملی ہوئی تھی اور انور کا اپنی بیوی کے ساتھہ ایسا رویہ دیکھ کر وہ بھی اس بیچاری پر تشدد کرتی اور بات بات پر اس کو ٹوکتی رہتی تھی ۔

انور کی بیوی ایک شریف اور پڑہے لکھے خاندان سے تعلق رکھتی اور والدین کی طرف سے اچھی تربیت ملنے کی وجہ سے اپنے شوہر کے سامنے ایک حرف بھی نہ بولتی ۔

انور کو ایک بیٹی ہوئی لیکن اس کی مزاج پر کوئی تبدیلی نہیں آئی اور اسی طرح گلی میں آتی جاتی لڑکیوں کو چھیڑتا رہتا، جس وجہ سے اس کی بیوی اکثر پریشان رہتی اور اس غم میں بیماری میں مبتلا ہوکر کچھہ عرصہ بعد فوت ہوگئی ، اور اس بیٹی کی پرورش کا ذمہ اس کی نانی نے لے لیا ۔

ایک سال بعد انور نے دوسرے گاؤں سے پھر شادی رچائی ۔ لیکن دوسری بیوی کے انداز اور لہجہ مختلف تھا اور مشکوک کردار رکھتی ۔ شادی کے کچھہ ہی عرصہ بعد انور کی دوسری بیوی نے رنگ دکھانا شروع کیے اور گاوں کے دوسرے اوباش لڑکوں سے تعلقات رکھنا شروع کردئے ۔

انور اپنی بیوی کی حرکتیں دیکھ کر بہت پریشان  ہوا اور اس کو سمجھایا اور سختی کی لیکن اس کو کوئی اثر نہیں ہوا ۔ انور کی والدہ بھی اس کو سمجھاتی لیکن انور کی بیوی پر کوئی فرق نہیں پڑا اوپر سے انور کی والدہ سے لڑائی جھگڑے کرنا شروع کر دیے ۔

انور یہ سب کچھ دیکھہ کر پریشان رہتا اور وقت کا انتظار کرتا رہتا کہ شاید اس کی بیوی بدل جائے لیکن ایسا نہ ہوا۔

کچھہ عرصہ بعد انور کو دو بیٹے اور ایک بیٹی ہوئی اور انور نے اللہ تعالی کا شکر ادا کیا کہ شاید اس کی بیوی اولاد ہونے کے بعد تبدیل ہوگی ۔ لیکن اولاد ہونے کے بعد اس کی بیوی کے ذہن میں یہ ہی آیا کہ اب انور اس کو نہیں چھوڑ سکتا ۔

اسی بھرم میں انور کی بیوی نے اپنے شوہر کو نیند کی گولیاں دیکر رات کے وقت اپنے یاروں کو بلانا شروع کیا ۔ انور کو کبھی کبھار پتہ چل جاتا کہ اس کی بیوی کسی اور کے ساتھہ سوئی ہوئی ہے، اس وجہ سے اپنی بیوی پر سختی کرتا لیکن اس کے ارادے اور ہی ہوتے تھے اور بدلے میں گھر کا سامان توڑتی، اس کے علاوہ اپنے نئے کپڑے جلا کر اپنے شوہر کو دوسرے کپڑے لانے کو کہتی ۔

انور یہ سارا ماجرہ دیکھ کر پریشان ہوا اور اس پریشانی میں اس کے اوپر فالج کا حملہ ہوا جس وجہ سے انور کے جسم کا دایاں حصہ ساکن ہوگیا ۔

ابھی تو انور کی بیوی کے چار چاند ہوگئے اور اپنے شوہر کے ساتھ ہمدردی جتانے کے لئے اپنے ایک ٹیکسی ڈرائیور یار کو انور کے علاج کے بہانے انور کے ساتھ اپنے یار کی ٹیکسی میں شہروں شہر گھومتی ، اور ہوٹلوں میں جاکر ایک کمرہ بوک کروا تی اور اپنے شوہر کو نیند کی گولیاں دے کر اپنے یار کے ساتھ رنگ رلیاں مناتی ۔

یہ سلسلہ اس طرح چلتا رہا اور انور بے بسی سے دیکھتا رہا اور اپنی بیوی کے کہنے پر بیوس ہوکر اپنی آبائی زمین بھی بیچتا رہا ۔ اس ماحول میں انور کے بچے بھی جوان ہوتے رہے اور اس کی بیوی بچوں کو اپنے باپ کے خلاف بھڑکاتی رہی اور ان کے دل میں اپنے والد کے لئے نفرت پیدا کردی ۔

کچھہ عرصہ بعد جب انور کی بیوی کو لگا کہ اس کا شوہر اب زیادہ بیمار ہو گیا ہے اور اس کے لئے مصیبت ہے تو بات بات پر اس کے ساتھہ لڑائی کرنا شروع کردی اور اس کو کئی روز تک کھانہ اور دوائی نہ دیتی ۔

ایسی حالت میں انور بلکل کمزور ہوگیا اور اللہ تعالی سے نجات حاصل کرنے کی دعا کرنے لگا لیکن اللہ کا عذاب مقرر تھا اور اس دنیا کے لئے اس کو عبرت کا نشان بنانا مقصود تھا سو انور کی اس عذاب سے جان نہیں چھوٹ رہی تھی اور چپ چاپ اپنی بیوی کو اس کے یاروں کے ساتھہ رنگ رلیاں مناتے دیکھتا رہتا ۔

ایک دن انور اپنی بیوی کی یہ حالت دیکھہ کر اس کے ساتھ  سخت الفاظ استعمال کرنا شروع کئے جس وجہ سے اس کی بیوی نے انور کا کوئی بھی لحاظ نہ کیا اور اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کہ اپنے شوہرکو گھر کے سہن میں گھسیٹنا شروع کیا ۔ انور نے اپنے ساتھ یہ ظلم دیکھ کر چیخنا چلانا شروع کیا، جس کے اوپر گاؤں کے لوگ اکٹھے ہوگئے لیکن انور کی بیوی نے گاؤں والوں کو دھمکی دی کہ اگر کسی نے انور کو بچانے کی کوشش کی تو وہ اس کے اوپر زنا کا پرچہ کروائے گی ۔ جس وجہ کوئی بھی آدمی ان کے درمیان نہیں آیا اور انور کی بیوی اپنی مرضی سے اپنے شوہر پر تشدد کرتی رہی۔

جب رات ہوئی تو انور کی بیوی نے اس کے اوپر تکیہ کا زور دے کر اس کو مار ڈالا اور صبح اٹھ کر ناٹک کرنے لگی کہ انور فوت ہوگیا ہے، لیکن گاؤں والوں نے اپنے آپ کو بچانے کے لئے کوئی بات نہیں کی اور یوں انور بے موت مارا گیا ۔

دوستو اس لئے کہتے ہیں کہ زنا ایک ادھار ہے اور اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے رشتے محفوظ رہیں تو سب سے پہلے آپ نے دوسروں کے رشتوں کی حفاظت کرنی ہوگی ۔


Post a Comment

1 Comments

  1. Casino-Roulette in 2021 - CasinoTopo.org
    Casino-Roulette · 토토 사이트 홍보 If 슬롯 you want to find a good 온카지노 Casino-Roulette 제왕 카지노 for your enjoyment, baoji titanium I suggest you try these casino-Roulette variations. · Casino-Roulette

    ReplyDelete

Please do not enter any spam link in the comments box